Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

'پاکستان آکر یہ کام ضرور کروں گی۔۔' ارطغرل کی اداکارہ کی بڑی خواہش

شائع 01 جون 2020 05:45pm

اسلامی تاریخ پر مبنی ترکش ڈرامہ سیریز 'ارطغرل' پاکستان میں نئے ریکارڈز قائم کررہا ہے اور اسے ناظرین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔ ساتھ ہی اس ڈرامے میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکاروں کی فین فالوونگ بھی دن بہ دن بڑھتی ہی جاری ہے۔

پاکستانیوں کی جانب سے ملنے والی اس محبت کے جواب میں ترکش اداکاروں کی جانب سے بھی پیار بھرے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔ اس کے علاوہ کئی اداکار کورونا وباء کے خاتمے کے بعد پاکستان آنے کا اعلان بھی کرچکے ہیں۔

Image may contain: 2 people

حال ہی میں اس ڈرامے میں 'بانو چیچک خاتون' کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ ایزگی ایسما نے پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کردی ہے۔ انٹریو دیتے ہوئے ایزگی نے کہا کہ وہ پاکستان آئیں گی تو یہاں کی چائے ضرور پیئں گی۔

انٹرویو کے دوران ایزگی نے پاکستان کی قومی زبان اردو کا استعمال بھی کیا، انہوں نے پاکستانی مداحوں سے اردو میں پوچھا کہ جب میں پاکستان آؤں گی تو کیا وہ مجھے چائے پلائیں گی۔

Ezgi Esma in Dirilis: Ertugrul (2014) | Best series, Turkish ...

انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کے لوگوں اور اس کی ثقافت سے بہت محبت کرتی ہیں، پاکستان اور ترکی کے عوام بالکل ایک جیسے ہیں۔

انہوں نے پاکستانی مداحوں کی جانب سے محبت بھرے پیغامات موصول ہونے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مجھے کئی اعتبار سے پاکستان بالکل ترکی جیسا لگتا ہے۔

Banuçiçek Hatun (@cicekhatunn) | Twitter

انہوں نے کہا کہ یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ ہم دو مختلف ملک ہونے کے باوجود ایک قوم ہیں۔

اداکارہ ایزگی ایسما نے شہرہ آفاق ترک سیریز 'دیرلیش ارطغرل' میں مسلمان سپہ سالار ارطغرل کے قریبی ساتھی دوگان بے کی اہلیہ 'بانو چیچک خاتون' کا کردار ادا کیا تھا۔

واضح رہے کہ ارطغرل غازی ڈرامے کی کہانی 13 ویں صدی میں “سلطنت عثمانیہ” کے قیام سے قبل کی ہے اور ڈرامے کی مرکزی کہانی “ارطغرل” نامی بہادر مسلمان سپہ سالار کے گرد گھومتی ہے جنہیں “ارطغرل غازی” بھی کہا جاتا ہے۔

ڈرامے کو ترکی کا “گیم آف تھرونز” بھی کہا جاتا ہے اور اس ڈرامے کو 13ویں صدی میں اسلامی فتوحات کے حوالے سے انتہائی اہمیت حاصل ہے۔

Diriliş Ertuğrul dizisi nerede çekiliyor?

ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح 13ویں صدی میں ترک سپہ سالار ارطغرل نے منگولوں، صلیبیوں اور ظالموں کا بہادری سے مقابلہ کیا اور کس طرح اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا۔ ڈرامے میں سلطنت عثمانیہ سے قبل کی ارطغرل کی حکمرانی، بہادری اور محبت کو دکھایا گیا ہے۔

Diriliş Ertuğrul dizisi film oluyor! Engin Altan Düzyatan yer ...

یہ ڈرامہ پاکستان میں اردو زبان میں پیش کیے جانے سے قبل ہی دنیا کے 60 ممالک میں مختلف زبانوں میں نشر کیا جا چکا ہے۔ یہ ڈراما پانچ سیزن اور مجموعی طور پر 179 قسطوں پر مبنی ہے، اس ڈرامے کو ابتدائی طور پر 2014 میں ٹی آر ٹی پر نشر کیا گیا تھا اور اب یہ ڈراما “نیٹ فلیکس” سمیت دیگر آن لائن اسٹریمنگ چینلز پر موجود ہے۔